Urwatul-Wusqaa - At-Tur : 31
قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَؕ
قُلْ : کہہ دیجیے تَرَبَّصُوْا : انتظار کرو فَاِنِّىْ : پس بیشک میں مَعَكُمْ : تمہارے ساتھ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِيْنَ : انتظار کرنے والوں میں سے ہوں
آپ کہہ دیجئے کہ تم انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں
آپ کہہ دیجئے کہ تم بھی انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں۔ 31: اے پیغمبر اسلام ! ان شامت کے ماروں کو سیدھی راہ چلنا نہیں آتی یا یہ لوگ ٹیڑھی ہی راہ چلنا چاہتے ہیں تو آپ پریشان نہ ہوں کیونکہ آپ کی ذمہ داری ان کو راہ راست پر لانے کی نہیں بلکہ آپ ان کو برملا کہہ دیں کہ تم جو جو سوچیں سوچ کر بیٹھے ہو تم کو مبارک اب تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں اگر اس وقت میری بات تمہاری سمجھ میں نہیں آرہی تو نہ سہی عنقریب پتہ چل جائے گا۔ جب نتیجہ تمہارے سامنے آئے گا اور میرے سامنے بھی۔ اس لیے تم اپنے منہ دھیان کرتے جاؤ جو کر رہے ہو اور میں اپنے منہ دھیان کرتا ہوں جو کر رہا ہوں۔ زیادہ دیر نہیں لگے گی کہ دنیا پر یہ بات روشن ہوجائے گی کہ کامیابی کس کے قدم چومتی ہے اور عذاب الہی کا مستحق کون قرار پاتا ہے۔
Top