Urwatul-Wusqaa - At-Tur : 8
مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ
مَّا لَهٗ : نہیں اس کے لیے مِنْ دَافِعٍ : کوئی دور کرنے والا
جس کو کوئی ٹالنے والا نہیں
جب عذاب واقع ہوگا تو اس کو کوئی ٹالنے والا نہیں ہو گا 8 ؎ یعنی ان لوگوں نے جو جو وسیلے ‘ واسطے بنا رکھے ہیں سب کے سب ٹوٹ جائیں گے اور کوئی واسطہ اور وسیلہ بھی اس وقت کام نہیں آئے گا۔ جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے عذاب نازل ہوگا خواہ یہ وہ عذاب ہے جو نافرمان قوموں کو ہلاک کرتا رہا جب کہ انہوں نے اپنے انبیاء کرام اور رسل عظام رحمتہ اللہ کی نافرمانیوں میں ساری حدود پھلانگ دیں اور خواہ یہ عذاب دوزخ کا عذاب ہے جو معاندین و مخالفین کے لئے لازم و ضروری قرار دیا گیا ہے ان دونوں ہی عذابوں کی نسبت اللہ رب ذوالجلال والاکرام کی طرف ہے اور لاریب ان کو کوئی شخص بھی ٹال نہیں سکتا۔
Top