Urwatul-Wusqaa - Ar-Rahmaan : 25
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۠   ۧ
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ : تو ساتھ کون سی نعمتوں کے رَبِّكُمَا : اپنے رب کی تم دونوں تُكَذِّبٰنِ : تم دونوں جھٹلاؤ گے
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
پھر تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کون سی نشانیوں کو جھٹلائو گے 52۔ پھر دونوں گروہوں کی توجہ مبذول کرائی جارہی ہے کہ تم نے توجہ نہ کرنے کی قسم کھائی ہے تو کھائے رکھو لیکن ہم بھی تمہارے کانوں تک یہ بات پہنچا کے رہیں گے کہ تم اللہ تعالیٰ کی نشانیوں اور حکمتوں کو آخر کب تک جھٹلاتے رہو گے اس لیے کہ یہ عمر کی ناپائیداری تم کو کب تک مہلت دیتی رہے گی ؟ آج نہیں تو کل تم یقیناً دھر لیے جائو گے اور اللہ تعالیٰ کی نشانیوں کو جھٹلانے کا سارا نشہ فوراً ہرن ہوجائے گا۔
Top