Urwatul-Wusqaa - Ar-Rahmaan : 34
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ : تو ساتھ کون سی نعمتوں کے رَبِّكُمَا : اپنے رب کی تم دونوں تُكَذِّبٰنِ : تم دونوں جھٹلاؤ گے
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
پھر تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کون سی نشانیوں کو جھٹلائو گے 43۔ یہ آسمان ہوں یا زمین یا ان آسمانوں اور زمین کے درمیان جو کچھ ہے اس میں بیشمار نشانیاں موجود ہیں اور ظاہر ہے کہ ان نشانیوں کو دیکھنے اور سمجھنے کے باوجود لوگ ان سے فائدہ حاصل نہیں کرتے اور جس چیز سے جو فائدہ حاصل کرنا چاہئے اگر اس سے وہ فائدہ حاصل نہ کیا جائے تو یہی اس کا جھٹلانا ہوتا ہے اس لیے اس ترجیح کو بار بار لوٹایا جارہا ہے ، تاکہ لوگ متنبہ ہوجائیں۔
Top