Urwatul-Wusqaa - Ar-Rahmaan : 49
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ : تو ساتھ کون سی نعمتوں کے رَبِّكُمَا : اپنے رب کی تم دونوں تُكَذِّبٰنِ : تم دونوں جھٹلاؤ گے
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
پھر تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کون سے نعمتوں کو جھٹلائو گے۔ 94 اس ترجیع میں پھر انہی لوگوں کو مخاطب کیا گیا ہے جو سیدھی راہ چلنے کی بجائے الٹی راہ ہی کو پسند کرتے ہیں اور بجائے اس کے کہ قیامت کے دن کی تصدیق کریں عقیدتاً اور عملاً دونوں طرح سے اس کی نشانیوں کو جھٹلاتے ہیں۔ ان سے پوچھا جارہا ہے کہ تم لوگ آخر اللہ تعالیٰ کی کن کن نشانیوں کو جھٹلاتے رہو گے ؟
Top