Urwatul-Wusqaa - Ar-Rahmaan : 51
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ : تو ساتھ کون سی نعمتوں کے رَبِّكُمَا : اپنے رب کی تم دونوں تُكَذِّبٰنِ : تم دونوں جھٹلاؤ گے
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
پھر تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کون سی نشانیوں کو جھٹلائو گے 15 ترجیع پھر انہی لوگوں کے لیے ہے جو ہر سنی بات کو ان سنی کردیتے ہیں اور سیدھا چلنے کے بجائے الٹا ہی چلنے کے عادی ہیں اور ان سے حسب سابق پوچھا جارہا ہے کہ تم آخر اپنے پروردگار کی کون کون سے نشانیوں کو جھٹلائو گے ؟
Top