Urwatul-Wusqaa - At-Taghaabun : 10
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ۠   ۧ
وَالَّذِيْنَ : اور وہ لوگ كَفَرُوْا : جنہوں نے کفر کیا وَكَذَّبُوْا : اور جھٹلایا بِاٰيٰتِنَآ : ہماری آیات کو اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ اَصْحٰبُ : والے النَّارِ : آگ (والے ہیں) خٰلِدِيْنَ فِيْهَا : ہمیشہ رہنے والے ہیں اس میں وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ : اور کتنا برا ٹھکانہ ہے
اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا یہی لوگ دوزخی ہیں اس میں ہمیشہ رہیں گے اور وہ برا ٹھکانہ ہے
کافر اور مکذبین قرآن آگ میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے جو بہت بری جگہ ہے 10 ؎ رسول اللہ ﷺ پر اور آپ ﷺ پر اتاری گئی کتاب پر جو لوگ ایمان نہیں لاتے بلکہ کفر پر ڈٹے ہوئے ہیں اگر وہ اسی طرح ڈٹے رہے اور اسی حال میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے اور اتنی نصیحتوں کے باوجود اپنے کفر پر اڑے ہی رہے اور قرآن کریم کی تکذیب قولی اور عملی پر قائم رہے تو ان کا انجام درد ناک عذاب ہے۔ ہم آج ہی بتا رہے ہیں تاکہ وہ کان کھول کر سن لیں اور آگ کا نام سن کر مذاق کرنے والے اچھی طرح جان لیں کہ وہ بہت ہی بری جگہ ہے پھر کر جانے والوں کی اور اس سے بری جگہ کوئی اور نہیں ہے۔ آج اس دنیا کی ہو ہوا میں مست اگر نہیں سمجھناں چاہتے تو بہر حال یہ ہو ہوا ہوا ہوتے زیادہ دیر نہیں لگے گی ادھر یہ ہمارا حکم آئے گا اور ادھر ان کا غبارہ ٹھاہ کر جائے گا ۔
Top