Urwatul-Wusqaa - Al-Haaqqa : 2
مَا الْحَآقَّةُۚ
مَا الْحَآقَّةُ : کیا ہے قیامت
وہ واقع ہونے والی کیا ہے ؟
وہ ہو کر رہنے والی کیا ہے ؟ (ما الحاقۃ) 2 ؎ کسی چیز کی اہمیت کے پیش نظر اس طرح کا بیان دیا جاتا ہے اور مراد اس سے سامع کو چوکنا اور ہوشیار کرنا ہوتا ہے اور اس جگہ اس کے ہولناک ہونے پر دال ہے کیونکہ دہشت اس کی کوئی معمولی چیز نہیں ہے اور اس عالم کا سارا نظام بدل دینا کوئی معمولی بات نہیں ہوگی اتنے اتنے بڑے تارے سیارے اور چاند و سورج جس کا حجم ہمارے اس زمین سے بھی بڑا ہے ان سب کا فنا ہونا اور گرنا کیا کوئی معمولی بات سمجھی جاسکتی ہے اگر نہیں اور فی الواقع وہ معمولی بات بھی نہیں ہوگی بلکہ (شیء عظیم) ہوگی اور ایک بہت بڑے زلزلہ کی صورت میں نمایاں ہوگی اور پھر صرف ہلاکر ہی نہیں چھوڑ دے گی بلکہ اس سارے نظام کو تہس نہس کر کے رکھ دے گی۔
Top