Urwatul-Wusqaa - Al-A'raaf : 118
فَوَقَعَ الْحَقُّ وَ بَطَلَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَۚ
فَوَقَعَ : پس ثابت ہوگیا الْحَقُّ : حق وَبَطَلَ : اور باطل ہوگیا مَا : جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے تھے
سچائی ثابت ہوگئی اور جو کچھ جادوگروں نے کرتب کیے تھے سب ملیا میٹ ہوئے
حق کا حق ہونا واضح ہوگیا اور باطل ملیا میٹ ہوگیا : 129: حق کا سانپ جدھر جدھر گیا وہاں سے باطل جادو کا وہ اثر کافور ہوتا چلا گیا جس کی بدولت ان کی لاٹھیاں اور رسیاں سانپوں کی طرح لہراتی ہوئی نظر آتی تھیں اور اس اژدھے کی ایک ہی گردش سے جادو گروں کی ہر لاٹھی لاٹھی اور ہر رسی رسی بن کر رہ گئی۔ یہ گمان کرنا صحیح نہیں کہ عصا ان لاٹھیوں اور رسیوں کو نگل گیا جو جادو گروں نے پھینکی تھیں اور سانپ اور اژدھے بنی نظر آرہی تھیں۔ قرآن کریم جو کچھ کہہ رہا ہے وہ یہ ہے کہ عصائے موسیٰ (علیہ السلام) نے سانپ بن کر ان کے اس طلسم فریب کو نگلنا شروع کردیا جو انہوں نے تیار کیا تھا۔
Top