Urwatul-Wusqaa - Al-A'raaf : 122
رَبِّ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ
رَبِّ : رب مُوْسٰي : موسیٰ وَهٰرُوْنَ : اور ہارون
جو موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) کا پروردگار ہے
موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) کے رب پر ایمان لانے کی تصریح : 133: اتفاق دیکھئے کہ ساحروں کی زبان سے یہ الفاظ کہ ہم اس رب پر ایمان لائے جو موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون (علیہ السلام) کا رب ہے اللہ تعالیٰ نے ان کے ایمان کو قبول فرمایا اور ان کے مناقب قرآن کریم میں بیان کئے حالانکہ یہ مقابلہ کے ایک اہم کردار تھے۔ دوسری طرف اس مقابلہ کا اہم کردار فرعون تھا اس نے اس وقت نہ مانا جب اس مقابلہ کے پہلے کردار یعنی ساحروں نے تسلیم کیا لیکن بعد میں ایک وقت آیا کہ اس مقابلہ کا دوسرا کردار یعنی فرعون بھی بول اٹھا کہ میں یقین کرتا ہوں کہ اس کی ہستی کے سوا کوئی معبود نہیں جس پر بنی اسرائیل ایمان رکھتے ہیں اور میں بھی اس کے فرمانبرداروں میں سے ہوں۔ (یونس 10 : 90) اور اس کو واضح الفاظ میں جواب دیا گیا کہ یہ وقت ایمان لانے کا نہیں اب تو ایمان لایا حالانکہ پہلے تو برابر نافرمانی کرتا رہا اور تو دنیا کے مفسد انسانوں میں سے ایک بڑا مفسد تھا ۔
Top