Urwatul-Wusqaa - Al-Insaan : 13
مُّتَّكِئِیْنَ فِیْهَا عَلَى الْاَرَآئِكِ١ۚ لَا یَرَوْنَ فِیْهَا شَمْسًا وَّ لَا زَمْهَرِیْرًاۚ
مُّتَّكِئِيْنَ : تکیہ لگائے ہوں گے فِيْهَا : اس میں عَلَي الْاَرَآئِكِ ۚ : تختوں پر لَا يَرَوْنَ : وہ نہ دیکھیں گے فِيْهَا : اس میں شَمْسًا : دھوپ وَّلَا : اور نہ زَمْهَرِيْرًا : سردی
وہ اس میں تختوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے وہاں نہ تو وہ سورج کی تپش محسوس کریں گے نہ سردی کی کپکپی
(تکیہ لگائے) ہوں (اس میں تختوں پر) یعنی جنت میں آراستہ تختوں پر تکیہ لگائے ہوئے بیٹھیں۔ اور (نہ دیکھیں گے اس میں 9 یعنی جنت میں (دھوپ اور نہ کڑکڑاتی ٹھنڈ) مراد یہ ہے کہ بہشت کی ہوا معتدل ہوگی اور وہاں جاڑا گرمی کچھ نہ ہوگا کہ گرمی کی شدت ۔۔۔ یا ۔۔۔ جاڑے کی تیزی سے ایذا پائیں۔ (اور جھکے ہوئے ان پر اس کے ) درختوں (کے سائے اور نیچے کردیے گئے اس کے خوشے بالکل) مسخر کر کے ، کہ اس کے میوے توڑنا آسان ہوگا اور میوے توڑنے والے کو کوئی توڑنے سے منع نہیں کرے گا۔
Top