Urwatul-Wusqaa - Al-Insaan : 15
وَ یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِاٰنِیَةٍ مِّنْ فِضَّةٍ وَّ اَكْوَابٍ كَانَتْ قَؔوَارِیْرَاۡۙ
وَيُطَافُ : اور دور ہوگا عَلَيْهِمْ : ان پر بِاٰنِيَةٍ : برتنوں کا مِّنْ فِضَّةٍ : چاندی کے وَّاَكْوَابٍ : اور آبخورے كَانَتْ : ہوں گے قَوَا۩رِيْرَا۟ : شیشے کے
اور (خدام جنت) ان کے آگے چاندی کے برتن اور شیشے کے پیالے پھراتے پھر رہے ہوں گے
(اور دور چلایا جائے گا ان پر چاندی کے برتن کا اور جاموں کا کہ ہوں گے شیشے) اور (شیشے بھی چاندی کے) یعنی چھوٹے بڑے جام چاندی کے ہوں گے شیشے کی طرح صاف کہ ان کے اندر جو چیز ہو باہر سے نظر آئے (جس کا اندازہ کرلیا انہوں نے) یعنی پلانے والوں نے (خوب) چنانچہ۔۔۔ وہ اس کو ٹھیک اندازے پر رکھیں گے اور ہر ایک کو اس کے حوصلہ کے موافق جام دیں گے کہ اس میں وہ سیراب ہوجائے اور اس دورہ میں کمی زیادتی نہ ہوگی۔
Top