Urwatul-Wusqaa - Al-Insaan : 5
اِنَّ الْاَبْرَارَ یَشْرَبُوْنَ مِنْ كَاْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًاۚ
اِنَّ : بیشک الْاَبْرَارَ : نیک بندے يَشْرَبُوْنَ : پئیں گے مِنْ : سے كَاْسٍ : پیالے كَانَ مِزَاجُهَا : اس میں آمیزش ہوگی كَافُوْرًا : کافور کی
بلاشبہ نیکو کار (جنت الفردوس میں) ایسے جام پئیں گے جن میں کافور (ایک طرح کی ٹھنڈک) کی آمیزش ہو گی
(بیشک ابرار کا طبقہ) تو (یہ لوگ پیئیں گے اس جام سے جس میں آمیزش کافور کی ہے ) ۔ یعنی اسے جنت کے کافور سے ملا کر بنائیں گے تاکہ ٹھنڈی ، اور خوشبو اور شیریں ہو۔ اور بعضوں نے کہا کہ جنت میں ایک پانی کا چشمہ خوشبو دار اور سفید ہے جیسے کہ کافور ، تو کافور سے ہمرنگ ہونے کے سبب سے اس کا نام کافور رکھ دیا۔ اور اسی قول کی تائید کرتا ہے یہ کہ کافور کا بدل لایا گیا ہے کہ وہ ۔۔۔
Top