Urwatul-Wusqaa - Al-Anfaal : 71
وَ اِنْ یُّرِیْدُوْا خِیَانَتَكَ فَقَدْ خَانُوا اللّٰهَ مِنْ قَبْلُ فَاَمْكَنَ مِنْهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ
وَاِنْ : اور اگر يُّرِيْدُوْا : وہ ارادہ کریں گے خِيَانَتَكَ : آپ سے خیانت کا فَقَدْ خَانُوا : تو انہوں نے خیانت کی اللّٰهَ : اللہ مِنْ قَبْلُ : اس سے قبل فَاَمْكَنَ : تو قبضہ میں دیدیا مِنْهُمْ : ان سے (انہیں) وَاللّٰهُ : اور اللہ عَلِيْمٌ : جاننے والا حَكِيْمٌ : حکمت والا
اور اگر ان لوگوں نے چاہا تمہیں دغا دیں تو یہ اس سے پہلے خود اللہ کے ساتھ خیانت کرچکے ہیں اور اسی کی پاداش ہے کہ تمہیں ان پر قدرت دے دی گئی اور اللہ سب کچھ جانتا اور حکمت رکھنے والا ہے
بدر کے قیدیوں میں سے مسلمان ہوجانے والوں کی طرف سے جو خطرات تھے ان کو رفع کردیا : 94: پیغمبر اسلام ﷺ اور آپ ﷺ کے ذریعہ سے سارے اہل کو تسلی دی جارہی ہے کہ آپ ﷺ نے جب اللہ کے حکم کے مطابق ان کو قتل نہیں کیا بلکہ فدیہ لے کر چھوڑ دیا تو گویا ایک طرح کا ان پر احسان کیا لیکن ان میں سے کوئی ایسا احسان فراموش ہوا کہ وہ دوبارہ آپ کے ساتھ لڑنے کے لئے اپنے لوگوں کے ساتھ شریک ہوا یا یہاں رہ کر جو انہوں نے آپ کے قریب کی بہتے باتیں جان لیں اور کتنی جگہوں سے واقفیت حاصل کرلی اور اس واقفیت کی بناء پر اہل اسلام دکھ پہنچانے کی کوشش کی تو گویا اس طرح وہ خیانت کے مرتکب ہوئے تو یہ تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے اپنی شامت بلائیں گے اور جس اللہ نے آپ کو پہلے ان پر فتح دی ہے اور ان کو تمہارے قبضہ میں دے دیا وہ دیکھ رہا ہے وہ ایسا دوبارہ بھی کرسکتا ہے اور اس کے عذاب دینے کی اور بھی کئی صورتیں موجود ہیں اس کو کسی کے عذاب میں مبتلا کرنے میں آخر کتنی دیر لگتی ہے ؟ ان دونوں آیتوں پر ایک بار پھر غور کرو تو آپ پر یہ بات روشن ہوجائے گی کہ نبی کریم ﷺ نے بدر کے قیدیوں سے فدیہ لے کر جو چھوڑ دیا تو وہ اللہ کے حکم کے مطابق تھا اور اللہ تعالیٰ کو یہ بات پسند تھی اور آپ ﷺ کے ذریعہ سے ان قیدیوں کو پیغام بھجوا دیا کہ یہ اس لئے کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے اس احسان کی قدر کی تو اس سے ان کے لئے قبول اسلام اور مغفرت کی راہیں کھلیں گی پھر غور کیجئے کہ کہاں وہ بات و مفسرین نے بعض تفسیری روایات کی بناء پر اختیار فرمائی کہ نبی اعظم و آخر ﷺ پر اس بات کے لئے عتاب ہوا کہ اچھی طرح خون بجائے بغر تم نے قیدی کیوں پکڑے اور پھر ان سے فدیہ کیوں قبول کیا ؟ بات کیا تھی اور اس کو کیا بنا دیا گیا اور پھر کس وادی میں گھومتے پھرے۔
Top