Urwatul-Wusqaa - Al-Ghaashiya : 15
وَّ نَمَارِقُ مَصْفُوْفَةٌۙ
وَّنَمَارِقُ : اور غالیچے مَصْفُوْفَةٌ : برابر بچھے ہوئے
اور غالیچے (بڑے سلیقہ سے) برابر برابر لگے ہوں گے
اور غالیچے برابر برابر لگے ہوں گے 15 ؎ (نمارق) جمع ہے نمرقۃ کی جس کے معنی ہیں گائو تکیہ ، چھوٹا تکیہ ، زین اور پالان ۔ گدے اور سہارا لگانے کے لیے جو چارپائیوں اور تختوں کے اوپر پڑے ہوتے ہیں تاکہ لیٹنے والے اپنی مرضی کے ساتھ سروں کے نیچے رکھیں ، پڑھے والے اپنے بازوئوں سے سہارا لگائیں تاکہ انکے اسر اونچے رہیں اور نہایت آرام کے ساتھ بیٹھیں۔ ( مصفوفۃ) اسم فاعل واحد مؤنث مرفوع اور مجرور صف مصدر ۔ قطاروں میں نہایت سلیقہ سے رکھے ہوئے جیسے باقاعدہ کوء چیز سلیقہ سے لگا کر رکھی جاتی ہے۔
Top