Urwatul-Wusqaa - Al-Ghaashiya : 24
فَیُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الْعَذَابَ الْاَكْبَرَؕ
فَيُعَذِّبُهُ اللّٰهُ : پھر اسے عذاب دے گا اللہ الْعَذَابَ : عذاب الْاَكْبَرَ : بڑا
پس اللہ اس کو (بہت) سخت عذاب دے گا
بس اللہ تعالیٰ اس کو بہت سخت عذاب دے گا 24 ؎ اللہ تعالیٰ کے عذاب دیئے جانے کی خبر کس کے لیے ہے ؟ اس کے لیے جو دین اسلام سے منہ پھیرتا اور کفر کرتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اس کو اس دن بھی ذلیل و رسوا کیا جائے گا اور آخرت بھی اس کی تباہ و بربادہو جائے گی ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان کو ساری نعمتیں دیں اور عقل و فکر سے بھی نوازا اور اپنی طرف سے قرآن کریم جیسی کتاب لازوال بھی عطا فرمائی اس کے باوجود ان لوگوں نے ہٹ دھرمی سے کام لیا ان کو ان کی ہٹ دھرمی کی سزا بھی آخر دی جائے گی کیونکہ گزشتہ اقوام کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوا کہ جب انہوں نے نہ مانا اور رسولوں کو جھٹلایا اور پھر جھٹلاتے ہی چلے گئے تو انجام کار وہ وقت بھی آیا کہ ان کو حرف غلط کی طرح مٹا دیا گیا اس طرح اس دنیا میں بھی ان کو عذاب الٰہی کی زد میں لایا گیا اور آخرت میں دوزخ کا عذاب تو اس سے بھی بڑا ہے جس میں ان کو مبتلاہونا ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے طے شدہ بات ہے۔
Top