Urwatul-Wusqaa - At-Tawba : 39
اِلَّا تَنْفِرُوْا یُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا١ۙ۬ وَّ یَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَیْرَكُمْ وَ لَا تَضُرُّوْهُ شَیْئًا١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
اِلَّا تَنْفِرُوْا : اگر نہ نکلو گے يُعَذِّبْكُمْ : تمہیں عذاب دے گا عَذَابًا : عذاب اَلِيْمًا : دردناک وَّ : اور يَسْتَبْدِلْ : بدلہ میں لے آئے گا قَوْمًا : اور قوم غَيْرَكُمْ : تمہارے سوا وَلَا تَضُرُّوْهُ : اور نہ بگاڑ سکو گے اس کا شَيْئًا : کچھ بھی وَاللّٰهُ : اور اللہ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ : ہر چیز پر قَدِيْرٌ : قدرت رکھنے والا
اگر قدم نہ اٹھاؤ گے تو یاد رکھو وہ تمہیں ایک ایسے عذاب میں ڈالے گا جو دردناک ہوگا اور تمہاری جگہ کسی دوسرے گروہ کو لا کھڑا کرے گا اور تم اللہ کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکو گے اور اللہ تو ہر بات پر قادر ہے
شریک جہاد نہ ہونے والے چوتھی قسم کے گروہ کو تنبیہہ کی گئی : 56: اس آیت میں سستی اور کاہلی اختیار کرنے والوں کو ان کے مرض کا علاج بتایا جا رہا ہے اور ساتھ ہی تنبیہہ بھی کی جا رہی ہے کہ ” اگر تم جہاد کے لئے نہ نکلے تو اللہ تعالیٰ تمہیں دردناک عذاب میں مبتلا کردے گا اور تمہاری جگہ کسی اور قوم کو لا کھڑا کرے گا اور اس طرح اسلام کی ہدایت پر عمل نہ کرنے سے تم اللہ کو یا اللہ کے رسول ﷺ کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکو گے اور اللہ تعالیٰ ہرچیز پر قادر ہے۔ جو ہوا اس کا ازالہ سوائے معافی کے اور کچھ نہیں ہو سکتا اور معافی طلب کرنے والا ایسا ہی ہوتا ہے گویا کہ اس سے کوئی گناہ سرزد ہی نہیں ہوا۔ غور کرو گے تو معلوم ہوجائے گا کہ عقائد اسلامی کے بنیادی اصول تین ہیں۔ توحید ، رسالت اور آخرت پہلے دو کے بعد تیسرا عقیدہ۔ آخرت ہی وہ عقیدہ ہے جو درحقیقت اصلاح عمل کی روح اور جرائم اور گناہوں کے آگے ایک آہنی دیوار ہے اور یہ حقیقت ہے کہ دنیا میں امن و سکون اس عقیدہ کے بغیر ممکن ہی نہیں۔ آج کی دنیا میں مادی ترقیاتت اپنے شباب کو پہنچی ہوئی ہیں اور جرائم کے انسداد کے لئے بھی کسی ملک و قوم میں مادی تدبیروں کی کوئی کمی نہیں۔ قانون کی جکڑ بندی اور اس کے لئے انتظامی مشینری روز بروز ترقی پر ہے پھر اس کے ساتھ یہ بھی آنکھوں دیکھا حال ہے کہ جرائم ہر ملک و قوم میں دن دگنی اور رات چگنی ترقی کر رہے ہیں ، کیوں ؟ صرف آخرت سے غفلت اور اعراض کہ آخرت آخرت کا نام تتو لیا جاتا ہے لیکن آخرت کیا ہے ؟ کسی کو معلوم نہیں اور جب معلوم ہی نہیں تو یقین کیا خاک ہوگا ؟
Top