Tafseer-e-Usmani - At-Takaathur : 8
ثُمَّ لَتُسْئَلُنَّ یَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِیْمِ۠   ۧ
ثُمَّ : پھر لَتُسْئَلُنَّ : تم پوچھے جاؤگے يَوْمَئِذٍ : اس دن عَنِ النَّعِيْمِ : نعمتوں کی بابت
پھر پوچھیں گے تم سے اس دن آرام کی حقیقت9
9  یعنی اس وقت کہیں گے اب بتلاؤ ! دنیا کے عیش وآرام کی کیا حقیقت تھی۔ یا اس وقت سوال کیا جائے گا کہ جو نعمتیں (ظاہری و باطنی، آفاقی وانفسی، جسمانی و روحانی) دنیا میں عطا کی گئی تھیں ان کا حق تم نے ادا کیا اور منعم حقیقی کو کہاں تک خوش رکھنے کی سعی کی۔
Top