Tafseer-e-Usmani - Hud : 105
یَوْمَ یَاْتِ لَا تَكَلَّمُ نَفْسٌ اِلَّا بِاِذْنِهٖ١ۚ فَمِنْهُمْ شَقِیٌّ وَّ سَعِیْدٌ
يَوْمَ : جس دن يَاْتِ : وہ آئے گا لَا تَكَلَّمُ : نہ بات کرے گا نَفْسٌ : کوئی شخص اِلَّا : مگر بِاِذْنِهٖ : اس کی اجازت سے فَمِنْهُمْ : سو ان میں سے شَقِيٌّ : کوئی بدبخت وَّسَعِيْدٌ : اور کوئی خوش بخت
جس دن وہ آئے گا بات نہ کرسکے گا کوئی جاندار مگر اس کے حکم سے، سو ان میں بعض بدبخت ہیں اور بعضے نیک بخت،5
5 یعنی کوئی شخص ایسی بات جو منقول و نافع ہو بدون حکم الٰہی کے نہ کرسکے گا اور محشر کے بعض مواقف میں تو مطلقا ایک حرف بھی اذن و اجازت کے بدون منہ سے نہ نکال سکیں گے۔
Top