Tafseer-e-Usmani - Al-Hijr : 80
وَ لَقَدْ كَذَّبَ اَصْحٰبُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِیْنَۙ
وَلَقَدْ كَذَّبَ : اور البتہ جھٹلایا اَصْحٰبُ الْحِجْرِ : حجر والے الْمُرْسَلِيْنَ : رسول (جمع)
اور بیشک جھٹلایا حجر والوں نے رسولوں کو8
8 " حجر والے " فرمایا " ثمود " کو۔ ان کے ملک کا نام " حجر " تھا جو مدینہ سے شمال کی طرف واقع ہے۔ ان کی طرف حضرت صالح (علیہ السلام) مبعوث ہوئے۔ ایک نبی کا جھٹلانا سب انبیاء کا جھٹلانا ہے۔
Top