Tafseer-e-Usmani - Al-Anbiyaa : 70
وَ اَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَخْسَرِیْنَۚ
وَاَرَادُوْا : اور انہوں نے ارادہ کیا بِهٖ : اس کے ساتھ كَيْدًا : فریب فَجَعَلْنٰهُمُ : تو ہم نے انہیں کردیا الْاَخْسَرِيْنَ : بہت خسارہ پانیوالے (زیاں کار)
اور چاہنے لگے اس کا برا پھر انہی کو ہم نے ڈالا نقصان میں8
8 یعنی ابراہیم (علیہ السلام) کا برا چاہتے تھے، لیکن خود ناکامی، ذلت اور خسارہ میں پڑگئے حق کی صداقت برملا ظاہر ہوئی اور اللہ کا کلمہ بلند ہوا۔ قال فی البحر المحیط " قد اکثر الناس فی حکایتہ ماجریٰ لابراہیم علیہ السلام۔ والذی صح ہو ماذکرہ اللہ تعالیٰ من انہ (علیہ السلام) القی فی النار فجعلہا اللہ علیہ برداً وسلم اً "
Top