Tafseer-e-Usmani - Al-Hajj : 21
وَ لَهُمْ مَّقَامِعُ مِنْ حَدِیْدٍ
وَلَهُمْ : اور ان کے لیے مَّقَامِعُ : گرز مِنْ حَدِيْدٍ : لوہے کے
اور ان کے واسطے ہتھوڑے ہیں لوہے کے6 
6  دوزخیوں کے سر ہتھوڑے سے کچل کر کھولتا ہوا پانی اوپر سے ڈالا جائے گا جو دماغ کے راستہ سے پیٹ میں پہنچے گا جس سے سب انتڑی اوجھڑی کٹ کٹ کر نکل پڑے گی اور بدن کی بالائی سطح کو جب پانی مس کرے گا تو بدن کا چمڑا گل کر گرپڑے گا۔ پھر اصلی حالت کی طرف لوٹائے جائیں گے اور بار بار یہ ہی عمل ہوتا رہے گا۔ (كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُوْدُھُمْ بَدَّلْنٰھُمْ جُلُوْدًا غَيْرَھَا لِيَذُوْقُوا الْعَذَابَ ) 4 ۔ النسآء :56) اللّٰہم اعذنا من غضبک و عذابک۔
Top