Tafseer-e-Usmani - Al-Muminoon : 107
رَبَّنَاۤ اَخْرِجْنَا مِنْهَا فَاِنْ عُدْنَا فَاِنَّا ظٰلِمُوْنَ
رَبَّنَآ : اے ہمارے رب اَخْرِجْنَا : ہمیں نکال لے مِنْهَا : اس سے فَاِنْ : پھر اگر عُدْنَا : دوبارہ کیا ہم نے فَاِنَّا : تو بیشک ہم ظٰلِمُوْنَ : ظالم (جمع)
اے ہمارے رب نکال لے ہم کو اس میں سے اگر ہم پھر کریں تو ہم گناہ گار7
7 یعنی اعتراف کریں گے کہ بیشک ہماری بدبختی نے دھکا دیا جو سیدھے راستہ سے بہک کر اس ابدی ہلاکت کے گڑھے میں آپڑے۔ اب ہم نے سب کچھ دیکھ لیا۔ ازراہ کرم ایک دفعہ ہم کو یہاں سے نکال دیجئے۔ پھر کبھی ایسا کریں تو گنہگار، جو سزا چاہیے دیجئے گا۔
Top