Tafseer-e-Usmani - Al-Muminoon : 92
عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَتَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ۠   ۧ
عٰلِمِ الْغَيْبِ : جاننے والا پوشیدہ وَالشَّهَادَةِ : اور آشکارا فَتَعٰلٰى : پس برتر عَمَّا : اس سے جو يُشْرِكُوْنَ : وہ شریک سمجھتے ہیں
جاننے والا چھپے اور کھلے کا وہ بہت اوپر ہے اس سے جس کو شریک بتلاتے ہیں7
7 یعنی جس کی قدرت عامہ و تامہ کا حال پہلے بیان ہوچکا اور علم محیط ایسا کہ کوئی ظاہر و باطن اور غیب و شہادت اس سے پوشیدہ نہیں۔ اس کی حکومت میں کیا وہ چیزیں شریک ہوں گی جن کی قدرت اور علم وغیرہ سب صفات محدود و مستعار ہیں ؟ استغفر اللہ۔
Top