Tafseer-e-Usmani - Ash-Shu'araa : 73
اَوْ یَنْفَعُوْنَكُمْ اَوْ یَضُرُّوْنَ
اَوْ يَنْفَعُوْنَكُمْ : یا وہ نفع پہنچاتے ہیں تمہیں اَوْ يَضُرُّوْنَ : یا وہ نقصان پہنچاتے ہیں
یا کچھ بھلا کرتے ہیں تمہارا یا برا11
11 یعنی کیا پوجنے پر کچھ نفع یا نہ پوجنے کی صورت میں کچھ نقصان پہنچا سکتے ہیں ؟ ظاہر ہے جو اپنے اوپر سے مکھی تک نہ اڑا سکیں وہ دوسرے کو کیا نفع نقصان پہنچا سکیں گے ؟ پھر ایسی عاجز و لایعقل چیز کو معبود بنانا کہاں کی عقلمندی ہے۔
Top