Tafseer-e-Usmani - Al-Ankaboot : 30
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِیْ عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِیْنَ۠   ۧ
قَالَ : کہا رَبِّ : اے میرے رب انْصُرْنِيْ : میری مدد فرما عَلَي : پر الْقَوْمِ : قوم۔ لوگ الْمُفْسِدِيْنَ : مفسد (جمع)
بولا اے رب میری مدد کر ان شریر لوگوں پر6 
6  یہ ان کی طرف سے مایوس ہو کر فرمایا، شاید سمجھ گئے ہوں گے کہ ان کی آئندہ نسلیں بھی درست ہونے والی نہیں۔ وہ بھی انہی کے نقش قدم پر چلیں گی جیسے نوح (علیہ السلام) نے فرمایا تھا۔ (اِنَّكَ اِنْ تَذَرْهُمْ يُضِلُّوْا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوْٓا اِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا) 71 ۔ نوح :27) کذا قال النیشا بوری فی تفسیرہ۔
Top