Tafseer-e-Usmani - Al-Ghaafir : 54
هُدًى وَّ ذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ
هُدًى : ہدایت وَّذِكْرٰى : اور نصیحت لِاُولِي الْاَلْبَابِ : عقل مندوں کے لیے
سجھانے اور سمجھانے والی عقل مندوں کو5
5  یعنی دنیا ہی میں دیکھ لو کہ فرعون اور اس کی قوم کو باوجود اس قدر طاقت و جبروت کے حق کی دشمنی نے کس طرح ہلاک و برباد کر کے چھوڑا۔ اور موسیٰ علیہ السلا کی برکت و راہنمائی سے بنی اسرائیل کی مظلوم اور کمزور قوم کو کس طرح ابھارا اور اس عظیم الشان کتاب (تورات) کا وارث بنایا۔ جو دنیا کے عقلمندوں کے لیے شمع ہدایت کا کام دیتی تھی۔
Top