Tafseer-e-Usmani - An-Najm : 58
لَیْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌؕ
لَيْسَ لَهَا : نہیں اس کے لیے مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے سوا كَاشِفَةٌ : کوئی ہٹانے والی
کوئی نہیں اس کو اللہ کے سوا کھول کر دکھانے والاف 9
9  یعنی قیامت قریب ہی آلگی ہے جس کا ٹھیک وقت اللہ کے سوا کوئی کھول کر نہیں بتاسکتا۔ اور جب وقت معین آجائے تو کوئی طاقت اس کو دفع نہیں کرسکتی۔ اللہ ہی چاہے تو ہٹے، مگر وہ چاہے گا نہیں۔
Top