Tafseer-e-Usmani - Al-An'aam : 16
مَنْ یُّصْرَفْ عَنْهُ یَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَهٗ١ؕ وَ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِیْنُ
مَنْ : جو۔ جس يُّصْرَفْ : پھیر دیا جائے عَنْهُ : اس سے يَوْمَئِذٍ : اس دن فَقَدْ : تحقیق رَحِمَهٗ : اس پر رحم کیا وَذٰلِكَ : اور یہ الْفَوْزُ الْمُبِيْنُ : کامیابی کھلی
جس پر سے ٹل گیا وہ عذاب اس دن تو اس پر رحم کردیا اللہ نے یہی ہے بڑی کامیابی2
2 جنت اور رضائے الہٰی کے اعلیٰ مدارج کا حاصل کرنا تو بہت اونچا مقام ہے۔ اگر آدمی سے قیامت کے دن کا عذاب ٹل جائے تو یہ ہی بہت بڑی کامیابی سمجھو۔ کما قال عمر ؓ کفافاً لالی ولاعلی۔
Top