Tafseer-e-Usmani - Al-Haaqqa : 29
هَلَكَ عَنِّیْ سُلْطٰنِیَهْۚ
هَلَكَ : ہلاک ہوگیا عَنِّيْ : مجھ سے سُلْطٰنِيَهْ : سلطان میرا۔ اقتدار میرا۔ غلبہ میرا
برباد ہوئی مجھ سے حکومت میری1
1  یعنی پیٹھ کی طرف سے بائیں ہاتھ میں جس کا اعمالنامہ دیا جائے گا، سمجھ لے گا کہ کم بختی آئی، اس وقت نہایت حسرت سے تمنا کرے گا کہ کاش میرے ہاتھ میں اعمالنامہ نہ دیا جاتا اور مجھے کچھ خبر نہ ہوتی کہ حساب کتاب کیا چیز ہے کاش موت میرا قصہ ہمیشہ کے لیے تمام کردیتی۔ مرنے کے بعد پھر اٹھنا نصیب نہ ہوتا۔ یا اٹھا تو اب موت آکر میرا لقمہ کرلیتی۔ افسوس وہ مال دولت اور جاہ و حکومت کچھ کام نہ آئی۔ آج ان میں سے کسی چیز کا پتہ نہیں۔ نہ میری کوئی حجت اور دلیل چلتی ہے نہ معذرت کی گنجائش ہے۔
Top