Tafseer-e-Usmani - Al-Haaqqa : 34
وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ
وَلَا يَحُضُّ : اور نہیں ترغیب دیتا تھا عَلٰي طَعَامِ الْمِسْكِيْنِ : اوپر مسکین کے کھلانے کے
اور تاکید نہ کرتا تھا فقیر کے کھانے پر3
3  یعنی اس نے دنیا میں رہ کر نہ اللہ کو جانا نہ بندوں کے حقوق پہچانے، فقیر محتاج کی خود تو کیا خدمت کرتا دوسروں کو بھی ادھر ترغیب نہ دی۔ پھر جب اللہ پر جس طرح چاہیے ایمان نہ لایا تو نجات کہاں ؟ اور جب کوئی بھلائی کا چھوٹا بڑا کام بن نہ پڑا تو عذاب میں تخفیف کی بھی کوئی صورت نہیں۔
Top