Tafseer-e-Usmani - Al-Haaqqa : 3
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحَآقَّةُؕ
وَمَآ اَدْرٰىكَ : اور کیا تم سمجھے مَا الْحَآقَّةُ : کیا ہے قیامت
اور تو نے کیا سوچا کیا ہے وہ ثابت ہو چکنے والی6 
6  یعنی وہ قیامت کی گھڑی جس کا آنا ازل سے علم الٰہی میں ثابت اور مقرر ہوچکا ہے جبکہ حق باطل سے بالکل واشگاف طور پر بدون کسی طرح کے اشتباہ و التباس کے جدا ہوجائے گا اور تمام حقائق اپنے پورے کمال و سبوغ کے ساتھ نمایاں ہوں گی۔ اور اس کے وجود میں جھگڑا کرنے والے سب اس وقت مغلوب و مقہور ہو کر رہیں گے۔ جانتے ہو وہ گھڑی کیا چیز ہے ؟ اور کس قسم کے احوال و کیفیات اپنے اندر رکھتی ہے۔
Top