Tafseer-e-Usmani - Al-Haaqqa : 50
وَ اِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ
وَاِنَّهٗ : اور بیشک وہ لَحَسْرَةٌ : البتہ حسرت ہے عَلَي الْكٰفِرِيْنَ : کافروں پر
اور وہ جو ہے پچتاوا ہے منکروں پر1
1  یعنی خدا سے ڈرنے والے اس کلام کو سن کر نصیحت حاصل کریں گے اور جن کے دل میں ڈر نہیں وہ جھٹلائیں گے لیکن ایک وقت آنے والا ہے کہ یہ ہی کلام اور ان کا یہ جھٹلانا سخت حسرت و پیشمانی کا موجب ہوگا۔ اس وقت پچھتائیں گے کہ افسوس کیوں ہم نے اس سچی بات کو جھٹلایا تھا جو آج یہ آفت دیکھنی پڑی۔
Top