Tafseer-e-Usmani - An-Naba : 16
وَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ
وَّجَنّٰتٍ : اور باغات اَلْفَافًا : لپٹے ہوئے/گھنے
اور باغ پتوں میں لپٹے ہوئے13
13  یعنی نہایت گنجان اور گھنے باغ، یا یہ مراد ہو کہ ایک ہی زمین میں مختلف قسم کے درخت اور باغ پیدا کئے۔ (تنبیہ) قدرت کی عظیم الشان نشانیاں بیان فرما کر بتلا دیا کہ جو خدا ایسی قدرت و حکمت والا ہے، کیا اسے تمہارا دوسری مرتبہ پیدا کردینا اور حساب و کتاب کے لئے اٹھانا کچھ مشکل ہوگا ؟ اور کیا اس کی حکمت کے یہ بات منافی نہ ہوگی کہ اتنے بڑے کارخانہ کو یوں ہی غلط ملط بےنتیجہ پڑا چھوڑ دیا جائے۔ یقینا دنیا کے اس طویل سلسلہ کا کوئی صاف نتیجہ اور انجام ہونا چاہیے اسی کو ہم " آخرت " کہتے ہیں۔ جس طرح نیند کے بعد بیداری اور رات کے بعد دن آتا ہے، ایسے ہی سمجھ لو کہ دنیا کے خاتمہ پر آخرت کا آنا یقینی ہے۔
Top