Tafseer-e-Usmani - Al-Ghaashiya : 22
لَسْتَ عَلَیْهِمْ بِمُصَۜیْطِرٍۙ
لَسْتَ : نہیں آپ عَلَيْهِمْ : ان پر بِمُصَۜيْطِرٍ : داروغہ
تو نہیں ان پر داروغہ12
12  یعنی جب یہ لوگ باوجود قیام دلائل واضحہ غور نہیں کرتے تو آپ ﷺ بھی ان کی فکر میں زیادہ نہ پڑیے بلکہ صرف نصیحت کردیا کیجئے کیونکہ آپ ﷺ نصیحت کرنے اور سمجھانے کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ اگر یہ نہیں سمجھتے تو کوئی آپ ﷺ ان پر داروغہ بنا کر مسلط نہیں کئے گئے کہ زبردستی منوا کر چھوڑیں، اور ان کے دلوں کو بدل ڈالیں، یہ کام مقلب القلوب ہی کا ہے۔
Top