Tafseer-e-Usmani - Al-Ghaashiya : 5
تُسْقٰى مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَةٍؕ
تُسْقٰى : پلائے جائیں گے مِنْ : سے عَيْنٍ : چشمہ اٰنِيَةٍ : کھولتا ہوا
پانی ملے گا ایک چشمے کھولتے ہوئے کا13
13  یعنی جب دوزخ کی گرمی ان کے باطن میں سخت تشنگی پیدا کرے گی، بےاختیار پیاس پکاریں گے کہ شاید پانی پینے سے یہ تشنگی دور ہو۔ اس وقت ایک گرم کھولتے ہو گے چشمہ کا پانی دیا جائے گا جس کے پیتے ہی ہونٹ کباب ہوجائیں گے۔ اور آنتیں ٹکڑے ٹکڑے ہو کر گرپڑیں گی۔ پھر فوراً درست کی جائیں گی اور اسی طرح ہمیشہ عذاب میں گرفتار رہیں گے۔ العیاذباللہ۔
Top