53. An-Najmالنجم
The Star · Meccan · 62 ayahs · 3 rukus · مولانا محمد جوناگڑہی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ النَّجْمِ اِذَا هَوٰىۙ﴿1﴾
قسم ہے ستارے کی جب وه گرےمَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَ مَا غَوٰىۚ﴿2﴾
کہ تمہارے ساتھی نے نہ راه گم کی ہے نہ وه ٹیڑھی راه پر ہےوَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰىؕ﴿3﴾
اور نہ وه اپنی خواہش سے کوئی بات کہتے ہیںاِنْ هُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰىۙ﴿4﴾
وه تو صرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہےعَلَّمَهٗ شَدِیْدُ الْقُوٰىۙ﴿5﴾
اسے پوری طاقت والے فرشتے نے سکھایا ہےذُوْ مِرَّةٍ١ؕ فَاسْتَوٰىۙ﴿6﴾
جو زور آور ہے پھر وه سیدھا کھڑا ہو گیاوَ هُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰىؕ﴿7﴾
اور وه بلند آسمان کے کناروں پر تھاثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰىۙ﴿8﴾
پھر نزدیک ہوا اور اتر آیافَكَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنٰىۚ﴿9﴾
پس وه دو کمانوں کے بقدر فاصلہ ره گیا بلکہ اس سے بھی کمفَاَوْحٰۤى اِلٰى عَبْدِهٖ مَاۤ اَوْحٰىؕ﴿10﴾
پس اس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی جو بھی پہنچائیمَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰى﴿11﴾
دل نے جھوٹ نہیں کہا جسے (پیغمبر نے) دیکھااَفَتُمٰرُوْنَهٗ عَلٰى مَا یَرٰى﴿12﴾
کیا تم جھگڑا کرتے ہو اس پر جو (پیغمبر) دیکھتے ہیںوَ لَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰىۙ﴿13﴾
اسے تو ایک مرتبہ اور بھی دیکھا تھاعِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰى﴿14﴾
سدرةالمنتہیٰ کے پاسعِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰىؕ﴿15﴾
اسی کے پاس جنہ الماویٰ ہےاِذْ یَغْشَى السِّدْرَةَ مَا یَغْشٰىۙ﴿16﴾
جب کہ سدره کو چھپائے لیتی تھی وه چیز جو اس پر چھا رہی تھیمَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغٰى﴿17﴾
نہ تو نگاه بہکی نہ حد سے بڑھیلَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰیٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى﴿18﴾
یقیناً اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیوں میں سے بعض نشانیاں دیکھ لیںاَفَرَءَیْتُمُ اللّٰتَ وَ الْعُزّٰىۙ﴿19﴾
کیا تم نے ﻻت اور عزیٰ کو دیکھاوَ مَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الْاُخْرٰى﴿20﴾
اور منات تیسرے پچھلے کواَلَكُمُ الذَّكَرُ وَ لَهُ الْاُنْثٰى﴿21﴾
کیا تمہارے لیے لڑکے اور اللہ کے لیے لڑکیاں ہیں؟تِلْكَ اِذًا قِسْمَةٌ ضِیْزٰى﴿22﴾
یہ تو اب بڑی بےانصافی کی تقسیم ہےاِنْ هِیَ اِلَّاۤ اَسْمَآءٌ سَمَّیْتُمُوْهَاۤ اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمْ مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ١ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ مَا تَهْوَى الْاَنْفُسُ١ۚ وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنْ رَّبِّهِمُ الْهُدٰىؕ﴿23﴾
دراصل یہ صرف نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے ان کے رکھ لیے ہیں اللہ نے ان کی کوئی دلیل نہیں اتاری۔ یہ لوگ تو صرف اٹکل کے اور اپنی نفسانی خواہشوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ اور یقیناً ان کے رب کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آ چکی ہےاَمْ لِلْاِنْسَانِ مَا تَمَنّٰى٘ۖ﴿24﴾
کیا ہر شخص جو آرزو کرے اسے میسر ہے؟فَلِلّٰهِ الْاٰخِرَةُ وَ الْاُوْلٰى۠ع﴿25﴾
اللہ ہی کے ہاتھ ہے یہ جہان اور وه جہانوَ كَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِی السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْئًا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اَنْ یَّاْذَنَ اللّٰهُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَرْضٰى﴿26﴾
اور بہت سے فرشتے آسمانوں میں ہیں جن کی سفارش کچھ بھی نفع نہیں دے سکتی مگر یہ اور بات ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی خوشی اور اپنی چاہت سے جس کے لیے چاہے اجازت دے دےاِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ لَیُسَمُّوْنَ الْمَلٰٓئِكَةَ تَسْمِیَةَ الْاُنْثٰى﴿27﴾
بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وه فرشتوں کا زنانہ نام مقرر کرتے ہیںوَ مَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍ١ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ١ۚ وَ اِنَّ الظَّنَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ الْحَقِّ شَیْئًاۚ﴿28﴾
حاﻻنکہ انہیں اس کا کوئی علم نہیں وه صرف اپنے گمان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور بیشک وہم (و گمان) حق کے مقابلے میں کچھ کام نہیں دیتافَاَعْرِضْ عَنْ مَّنْ تَوَلّٰى١ۙ۬ عَنْ ذِكْرِنَا وَ لَمْ یُرِدْ اِلَّا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاؕ﴿29﴾
تو آپ اس سے منھ موڑ لیں جو ہماری یاد سے منھ موڑے اور جن کا اراده بجز زندگانیٴ دنیا کے اور کچھ نہ ہوذٰلِكَ مَبْلَغُهُمْ مِّنَ الْعِلْمِ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ١ۙ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدٰى﴿30﴾
یہی ان کے علم کی انتہا ہے۔ آپ کا رب اس سے خوب واقف ہے جو اس کی راه سے بھٹک گیا ہے اور وہی خوب واقف ہےاس سے بھی جو راه یافتہ ہےوَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ۙ لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَسَآءُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَ یَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰىۚ﴿31﴾
اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے تاکہ اللہ تعالیٰ برے عمل کرنے والوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے اور نیک کام کرنے والوں کو اچھا بدلہ عنایت فرمائےاَلَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ كَبٰٓئِرَ الْاِثْمِ وَ الْفَوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ اِذْ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَ اِذْ اَنْتُمْ اَجِنَّةٌ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ١ۚ فَلَا تُزَكُّوْۤا اَنْفُسَكُمْ١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى۠ع﴿32﴾
ان لوگوں کو جو بڑے گناہوں سے بچتے ہیں اور بے حیائی سے بھی۔ سوائے کسی چھوٹے سے گناه کے۔ بیشک تیرا رب بہت کشاده مغفرت واﻻ ہے، وه تمہیں بخوبی جانتا ہے جبکہ اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور جبکہ تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچے تھے۔ پس تم اپنی پاکیزگی آپ بیان نہ کرو، وہی پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہےاَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ تَوَلّٰىۙ﴿33﴾
کیا آپ نے اسے دیکھا جس نے منھ موڑ لیاوَ اَعْطٰى قَلِیْلًا وَّ اَكْدٰى﴿34﴾
اور بہت کم دیا اور ہاتھ روک لیااَعِنْدَهٗ عِلْمُ الْغَیْبِ فَهُوَ یَرٰى﴿35﴾
کیا اسے علم غیب ہے کہ وه (سب کچھ) دیکھ رہا ہے؟اَمْ لَمْ یُنَبَّاْ بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسٰىۙ﴿36﴾
کیا اسے اس چیز کی خبر نہیں دی گئی جو موسیٰ ؑ کےوَ اِبْرٰهِیْمَ الَّذِیْ وَفّٰۤىۙ﴿37﴾
اور وفادار ابراہیم ؑ کے صحیفوں میں تھااَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰىۙ﴿38﴾
کہ کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گاوَ اَنْ لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ﴿39﴾
اور یہ کہ ہر انسان کے لیے صرف وہی ہے جس کی کوشش خود اس نے کیوَ اَنَّ سَعْیَهٗ سَوْفَ یُرٰى۪﴿40﴾
اور یہ کہ بیشک اس کی کوشش عنقریب دیکھی جائے گیثُمَّ یُجْزٰىهُ الْجَزَآءَ الْاَوْفٰىۙ﴿41﴾
پھر اسے پورا پورا بدلہ دیا جائے گاوَ اَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الْمُنْتَهٰىۙ﴿42﴾
اور یہ کہ آپ کے رب ہی کی طرف پہنچنا ہےوَ اَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَ اَبْكٰىۙ﴿43﴾
اور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اور وہی رﻻتا ہےوَ اَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحْیَاۙ﴿44﴾
اور یہ کہ وہی مارتا ہے اور جلاتا ہےوَ اَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىۙ﴿45﴾
اور یہ کہ اسی نے جوڑا یعنی نر ماده پیدا کیا ہےمِنْ نُّطْفَةٍ اِذَا تُمْنٰى۪﴿46﴾
نطفہ سے جبکہ وه ٹپکایا جاتا ہےوَ اَنَّ عَلَیْهِ النَّشْاَةَ الْاُخْرٰىۙ﴿47﴾
اور یہ کہ اسی کے ذمہ دوباره پیدا کرنا ہےوَ اَنَّهٗ هُوَ اَغْنٰى وَ اَقْنٰىۙ﴿48﴾
اور یہ کہ وہی مالدار بناتا ہے اور سرمایہ دیتا ہےوَ اَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعْرٰىۙ﴿49﴾
اور یہ کہ وہی شعریٰ (ستارے) کا رب ہےوَ اَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَا اِ۟لْاُوْلٰىۙ﴿50﴾
اور یہ کہ اس نے عاد اول کو ہلاک کیا ہےوَ ثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰىۙ﴿51﴾
اور ﺛمود کو بھی (جن میں سے) ایک کو بھی باقی نہ رکھاوَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا هُمْ اَظْلَمَ وَ اَطْغٰىؕ﴿52﴾
اور اس سے پہلے قوم نوح کو، یقیناً وه بڑے ﻇالم اور سرکش تھےوَ الْمُؤْتَفِكَةَ اَهْوٰىۙ﴿53﴾
اور مؤتفکہ (شہر یا الٹی ہوئی بستیوں کو) اسی نے الٹ دیافَغَشّٰىهَا مَا غَشّٰىۚ﴿54﴾
پھر اس پر چھا دیا جو چھایافَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى﴿55﴾
پس اے انسان تو اپنے رب کی کس کس نعمت کے بارے میں جھگڑے گا؟هٰذَا نَذِیْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰى﴿56﴾
یہ (نبی) ڈرانے والے ہیں پہلے ڈرانے والوں میں سےاَزِفَتِ الْاٰزِفَةُۚ﴿57﴾
آنے والی گھڑی قریب آ گئی ہےلَیْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌؕ﴿58﴾
اللہ کے سوا اس کا (وقت معین پر کھول) دکھانے واﻻ اور کوئی نہیںاَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَۙ﴿59﴾
پس کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہووَ تَضْحَكُوْنَ وَ لَا تَبْكُوْنَۙ﴿60﴾
اور ہنس رہے ہو؟ روتے نہیں؟وَ اَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ﴿61﴾
(بلکہ) تم کھیل رہے ہوفَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ وَ اعْبُدُوْا۠۩۩ع﴿62﴾
اب اللہ کے سامنے سجدے کرو اور (اسی) کی عبادت کرو