44. Ad-Dukhaanالدخان

The Smoke · Meccan · 59 ayahs · 3 rukus · مولانا عبد الرحمٰن کیلانی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. حٰمٓۚۛ﴿1﴾

    حا۔ م
  2. وَ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِۙۛ﴿2﴾

    اس واضح کتاب کی قسم
  3. اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةٍ مُّبٰرَكَةٍ اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِیْنَ﴿3﴾

    کہ ہم نے اسے خیر و برکت والی رات میں نازل کیا ہے کیونکہ ہمیں بلاشبہ اس سے ڈرانا مقصود تھا
  4. فِیْهَا یُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِیْمٍۙ﴿4﴾

    اس رات ہمارے حکم سے ہر معاملہ کا حکیمانہ فیصلہ کردیا جاتا ہے
  5. اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَا١ؕ اِنَّا كُنَّا مُرْسِلِیْنَۚ﴿5﴾

    بلاشبہ ہم ہی رسول بھیجنے والے ہیں
  6. رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُۙ﴿6﴾

    اور یہ آپ کے پروردگار کی رحمت کی بنا پر تھا بلاشبہ وہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے
  7. رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ۘ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ﴿7﴾

    وہ آسمانوں، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان موجود ہے سب چیزوں کا مالک ہے، اگر تم واقعی یقین کرنے والے ہو
  8. لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ؕ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ﴿8﴾

    اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں، وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے، وہ تمہارا بھی پروردگار ہے اور تمہارے پہلے آباء و اجداد کا بھی
  9. بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ یَّلْعَبُوْنَ﴿9﴾

    مگر وہ اس معاملہ میں شک میں پڑے کھیل رہے ہیں
  10. فَارْتَقِبْ یَوْمَ تَاْتِی السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِیْنٍۙ﴿10﴾

    سو آپ اس دن کا انتظار کیجئے جب آسمان سے صریح دھواں ظاہر ہوگا
  11. یَّغْشَى النَّاسَ١ؕ هٰذَا عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿11﴾

    جو لوگوں پر چھا جائے گا۔ یہ دردناک عذاب ہوگا
  12. رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ﴿12﴾

    (اس وقت لوگ واویلا کریں گے) اے ہمارے پروردگار ! ہم سے اس عذاب کو دور کردے ہم ایمان لاتے ہیں
  13. اَنّٰى لَهُمُ الذِّكْرٰى وَ قَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مُّبِیْنٌۙ﴿13﴾

    اس وقت انہیں نصیحت کیونکر کارگر ہوگی حالانکہ ان کے پاس کھول کر بیان کرنے والا رسول آچکا
  14. ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ قَالُوْا مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌۘ﴿14﴾

    پھر ان لوگوں نے اس (رسول) سے منہ پھیرلیا اور کہنے لگے : یہ تو سکھایا پڑھایا دیوانہ ہے
  15. اِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِیْلًا اِنَّكُمْ عَآئِدُوْنَۘ﴿15﴾

    ہم تھوڑی مدت کے لئے عذاب ہٹا دیں گے مگر تم لوگ پھر وہی کچھ کرو گے جو پہلے کرتے رہے
  16. یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰى١ۚ اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ﴿16﴾

    (پھر) جس دن ہم بڑی سخت گرفت کریں گے تو پھر انتقام لے کے رہیں گے
  17. وَ لَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ كَرِیْمٌۙ﴿17﴾

    ان سے پہلے ہم فرعون کی قوم کو آزما چکے ہیں۔ ان کے پاس ایک معزز رسول آیا
  18. اَنْ اَدُّوْۤا اِلَیَّ عِبَادَ اللّٰهِ١ؕ اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ﴿18﴾

    (جس نے کہا کہ) اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کردو۔ میں تمہارے لئے ایک امانت دار رسول ہوں
  19. وَّ اَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَى اللّٰهِ١ۚ اِنِّیْۤ اٰتِیْكُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۚ﴿19﴾

    اور یہ کہ اللہ کے مقابلہ میں سرکشی نہ کرو۔ میں تمہارے سامنے صریح سند پیش کرتا ہوں
  20. وَ اِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ اَنْ تَرْجُمُوْنِ٘﴿20﴾

    اور میں نے اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ لے لی کہ تم مجھے سنگسار کرسکو
  21. وَ اِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا لِیْ فَاعْتَزِلُوْنِ﴿21﴾

    اور اگر تم میری بات پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہوجاؤ
  22. فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُوْنَ﴿22﴾

    پھر موسیٰ نے اپنے پروردگار کو پکار کر کہا کہ : : یہ لوگ مجرم ہیں
  23. فَاَسْرِ بِعِبَادِیْ لَیْلًا اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَۙ﴿23﴾

    (اللہ نے حکم دیا کہ) اور میرے بندوں کو رات کے وقت لے کر نکل جاؤ۔ یقینا تمہارا تعاقب کیا جائے گا۔
  24. وَ اتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا١ؕ اِنَّهُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ﴿24﴾

    اور سمندر کو کھڑے کا کھڑا چھوڑ کر پار نکل جاؤ۔ (تمہارے بعد) ان کا تمام لشکر ڈبو دیا جائے گا
  25. كَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ﴿25﴾

    وہ کتنے ہی باغ اور چشمے چھوڑ گئے
  26. وَّ زُرُوْعٍ وَّ مَقَامٍ كَرِیْمٍۙ﴿26﴾

    اور کھیت اور عمدہ عمارتیں بھی
  27. وَّ نَعْمَةٍ كَانُوْا فِیْهَا فٰكِهِیْنَۙ﴿27﴾

    اور نعمت کے سامان بھی جن سے وہ مزے اڑاتے تھے
  28. كَذٰلِكَ١۫ وَ اَوْرَثْنٰهَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ﴿28﴾

    اسی طرح ہوا۔ اور ہم نے ایک دوسری قوم کو ان کا وارث بنادیا۔
  29. فَمَا بَكَتْ عَلَیْهِمُ السَّمَآءُ وَ الْاَرْضُ وَ مَا كَانُوْا مُنْظَرِیْنَ۠ع﴿29﴾

    پھر نہ آسمان ان پر رویا اور نہ زمین اور نہ ہی انہیں کچھ مہلت دی گئی
  30. وَ لَقَدْ نَجَّیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِیْنِۙ﴿30﴾

    اور بنی اسرائیل کو ہم نے رسوا کرنے والے عذاب سے نجات دی۔
  31. مِنْ فِرْعَوْنَ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَالِیًا مِّنَ الْمُسْرِفِیْنَ﴿31﴾

    (یعنی) فرعون سے وہ حد سے بڑھنے والوں میں سے سر نکال رہا تھا۔
  32. وَ لَقَدِ اخْتَرْنٰهُمْ عَلٰى عِلْمٍ عَلَى الْعٰلَمِیْنَۚ﴿32﴾

    اور ہم نے بنی اسرائیل کو اپنے علم کی بنا پر اہل عالم پر ترجیح دی
  33. وَ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنَ الْاٰیٰتِ مَا فِیْهِ بَلٰٓؤٌا مُّبِیْنٌ﴿33﴾

    اور ہم نے انہیں ایسی نشانیاں دیں جن میں صریح آزمائش تھی
  34. اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَیَقُوْلُوْنَۙ﴿34﴾

    یہ لوگ تو یہ کہتے ہیں
  35. اِنْ هِیَ اِلَّا مَوْتَتُنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُنْشَرِیْنَ﴿35﴾

    یہ ہماری بس پہلی موت ہی ہے اور ہم دوبارہ اٹھائے نہیں جائیں گے
  36. فَاْتُوْا بِاٰبَآئِنَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿36﴾

    اگر تم سچے ہو تو ہمارے آباء و اجداد کو لاکے دکھاؤ۔
  37. اَهُمْ خَیْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ١ۙ وَّ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ اَهْلَكْنٰهُمْ١٘ اِنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ﴿37﴾

    کیا یہ بہتر ہیں یا قوم تبع ؟ اور اس سے پہلے کے لوگ ؟ ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا۔ کیونکہ وہ مجرم تھے
  38. وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ﴿38﴾

    نیز ہم نے آسمانوں اور زمین کو، اور جو چیزیں ان کے درمیان ہیں انہیں کھیل کے طور پیدا نہیں کیا
  39. مَا خَلَقْنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿39﴾

    بلکہ انہیں حقیقی مصلحت سے پیدا کیا ہے لیکن اکثر لوگ یہ بات جانتے نہیں۔
  40. اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ مِیْقَاتُهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ﴿40﴾

    فیصلے کا دن ان سب سے وعدہ کا وقت ہے
  41. یَوْمَ لَا یُغْنِیْ مَوْلًى عَنْ مَّوْلًى شَیْئًا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَۙ﴿41﴾

    جس دن کوئی دوست اپنے دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ہی انہیں کہیں سے مدد ملے گی۔
  42. اِلَّا مَنْ رَّحِمَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ع﴿42﴾

    مگر جس پر اللہ نے رحم کردیا۔ کیونکہ وہ ہر چیز پر غالب اور رحم کرنے والا ہے۔
  43. اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِۙ﴿43﴾

    بلاشبہ تھوہر کا درخت
  44. طَعَامُ الْاَثِیْمِ٤ۖۛۚ﴿44﴾

    گنہگار کا کھانا ہوگا
  45. كَالْمُهْلِ١ۛۚ یَغْلِیْ فِی الْبُطُوْنِۙ﴿45﴾

    جو پگھلے ہوئے تانبے کی طرح پیٹوں میں جوش مارے گا
  46. كَغَلْیِ الْحَمِیْمِ﴿46﴾

    جیسے کھولتا ہوا پانی جوش مارتا ہے
  47. خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَآءِ الْجَحِیْمِۗۖ﴿47﴾

    (پھر حکم ہوگا کہ) اسے پکڑ لو پھر اسے گھسیٹتے گھسیٹتے جہنم کے درمیان تک لے جاؤ
  48. ثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَاْسِهٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِؕ﴿48﴾

    پھر کھولتے پانی کا عذاب اس کے سر پر اوپر سے انڈیل دو۔
  49. ذُقْ١ۙۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْكَرِیْمُ﴿49﴾

    (پھر اسے کہا جائے گا کہ اب سزا) چکھ، تو بڑا معزز اور شریف بنا پھرتا تھا۔
  50. اِنَّ هٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهٖ تَمْتَرُوْنَ﴿50﴾

    یہ کچھ ہے جس میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے۔
  51. اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ مَقَامٍ اَمِیْنٍۙ﴿51﴾

    (اس کے مقابلہ میں) پرہیزگار لوگ امن کی جگہ میں ہوں گے
  52. فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۚۙ﴿52﴾

    باغوں اور چشموں میں
  53. یَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِیْنَۚۙ﴿53﴾

    باریک اور گاڑھے ریشم کا لباس پہنے، آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے
  54. كَذٰلِكَ١۫ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍؕ﴿54﴾

    اور ہم انہیں بڑی بڑی آنکھوں والی اور گوری گوری عورتوں سے بیاہ دیں گے
  55. یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِیْنَۙ﴿55﴾

    وہ وہاں امن و اطمینان سے ہر قسم کے میوے طلب کریں گے۔
  56. لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰى١ۚ وَ وَقٰىهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِۙ﴿56﴾

    وہاں وہ موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔ بس پہلی موت جو دنیا میں آچکی (سو آچکی) اور (اللہ) انہیں جہنم کے عذاب سے بچا لے گا
  57. فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ﴿57﴾

    یہ آپ کے پروردگار کا فضل ہوگا۔ یہی بہت بڑی کامیابی ہے
  58. فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ﴿58﴾

    ہم نے اس قرآن کو آپ کی زبان میں آسان بنادیا ہے تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں۔
  59. فَارْتَقِبْ اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَ۠ع﴿59﴾

    سو آپ انتظار کیجئے وہ بھی انتظار کر رہے ہیں۔