75. Al-Qiyaamaالقيامة

The Resurrection · Meccan · 40 ayahs · 2 rukus · مولانا عبد الرحمٰن کیلانی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. لَاۤ اُقْسِمُ بِیَوْمِ الْقِیٰمَةِۙ﴿1﴾

    میں قیامت کی دن کی قسم کھاتا ہوں
  2. وَ لَاۤ اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِؕ﴿2﴾

    اور میں ملامت کرنے والے نفس کی قسم کھاتا ہوں (کہ قیامت آکے رہے گی)
  3. اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهٗؕ﴿3﴾

    کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں اکٹھی نہ کرسکیں گے ؟
  4. بَلٰى قٰدِرِیْنَ عَلٰۤى اَنْ نُّسَوِّیَ بَنَانَهٗ﴿4﴾

    کیوں نہیں۔ ہم اس بات پر قادر ہیں کہ (پھر سے) اس کی انگلیوں کے پور پور تک درست بنادیں
  5. بَلْ یُرِیْدُ الْاِنْسَانُ لِیَفْجُرَ اَمَامَهٗۚ﴿5﴾

    بلکہ انسان یہ چاہتا ہے کہ وہ اللہ کے احکام کے علی الرغم بداعمالیاں کرتا رہے۔
  6. یَسْئَلُ اَیَّانَ یَوْمُ الْقِیٰمَةِؕ﴿6﴾

    پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا
  7. فَاِذَا بَرِقَ الْبَصَرُۙ﴿7﴾

    تو (اس کا جواب یہ ہے کہ) جب آنکھیں چندھیا جائیں گی
  8. وَ خَسَفَ الْقَمَرُۙ﴿8﴾

    اور چاند گہنا جائے گا
  9. وَ جُمِعَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُۙ﴿9﴾

    اور سورج اور چاند ملا دیئے جائیں گے
  10. یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَئِذٍ اَیْنَ الْمَفَرُّۚ﴿10﴾

    اس دن انسان کہے گا کہاں بھاگ کر جاؤں ؟
  11. كَلَّا لَا وَزَرَؕ﴿11﴾

    ہرگز نہیں ! اسے کوئی پناہ کی جگہ نہ ملے گی
  12. اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَئِذِ اِ۟لْمُسْتَقَرُّؕ﴿12﴾

    اس دن آپ کے پروردگار ہی کی طرف جا کر ٹھہرنا ہوگا
  13. یُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَ اَخَّرَؕ﴿13﴾

    اس دن انسان کو بتایا جائے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا اور پیچھے کیا چھوڑا ہے
  14. بَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰى نَفْسِهٖ بَصِیْرَةٌۙ﴿14﴾

    بلکہ انسان اپنے آپ کو خود خوب دیکھنے والا ہے
  15. وَّ لَوْ اَلْقٰى مَعَاذِیْرَهٗؕ﴿15﴾

    خواہ وہ کتنی ہی معذرتیں پیش کرے۔
  16. لَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهٖؕ﴿16﴾

    (اے نبی !) اس وحی کو جلدی جلدی یاد کرلینے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دیجیے
  17. اِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَهٗ وَ قُرْاٰنَهٗۚۖ﴿17﴾

    اس وحی کو (آپ کے دل میں) جمع کرنا اور زبان سے پڑھوا دینا ہمارے ذمہ ہے۔
  18. فَاِذَا قَرَاْنٰهُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَهٗۚ﴿18﴾

    پھر جب ہم پڑھوا چکیں تو پھر اسی طرح پڑھا کریں
  19. ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا بَیَانَهٗؕ﴿19﴾

    پھر اس کا مطلب سمجھا دینا بھی ہمارے ذمہ ہے
  20. كَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَۙ﴿20﴾

    ہرگز نہیں بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) تم لوگ جلد حاصل ہونے والی چیز (دنیا) کو چاہتے ہو
  21. وَ تَذَرُوْنَ الْاٰخِرَةَؕ﴿21﴾

    اور آخرت کو چھوڑ دیتے ہو
  22. وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌۙ﴿22﴾

    اس دن کئی چہرے ترو تازہ ہوں گے
  23. اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌۚ﴿23﴾

    اپنے پروردگار کو دیکھتے ہوں گے
  24. وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍۭ بَاسِرَةٌۙ﴿24﴾

    اور کئی چہرے اس دن پریشان ہوں گے
  25. تَظُنُّ اَنْ یُّفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌؕ﴿25﴾

    اور سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ برتاؤ ہوگا۔
  26. كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِیَۙ﴿26﴾

    ہرگز نہیں۔ جب (جان) ہنسلی تک پہنچ جاتی ہے
  27. وَ قِیْلَ مَنْ١ٚ رَاقٍۙ﴿27﴾

    اور کہا جاتا ہے کہ کوئی دم جھاڑ کرنے والا ہے ؟
  28. وَّ ظَنَّ اَنَّهُ الْفِرَاقُۙ﴿28﴾

    اور مرنے والے کو یقین ہوجاتا ہے کہ یہ اس کی جدائی کا وقت ہے
  29. وَ الْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ﴿29﴾

    اور ایک پنڈلی دوسری سے جڑ جاتی ہے
  30. اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَئِذِ اِ۟لْمَسَاقُ٢ؕ۠ع﴿30﴾

    اس دن تیرے پروردگار کی طرف تیری روانگی ہوتی ہے۔
  31. فَلَا صَدَّقَ وَ لَا صَلّٰىۙ﴿31﴾

    اس نے نہ تو تصدیق کی اور نہ نماز ادا کی
  32. وَ لٰكِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىۙ﴿32﴾

    بلکہ (وحی کو الٹا) جھٹلا دیا اور منہ موڑلیا
  33. ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ یَتَمَطّٰىؕ﴿33﴾

    پھر اکڑتا ہوا اپنے اہل خانہ کی طرف چل دیا
  34. اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰىۙ﴿34﴾

    افسوس پر افسوس ہے تجھ پر
  35. ثُمَّ اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰىؕ﴿35﴾

    پھر افسوس پر افسوس ہے تجھ پر
  36. اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ یُّتْرَكَ سُدًىؕ﴿36﴾

    کیا انسان نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اسے شتر بےمہار کی طرح چھوڑ دیا جائے گا
  37. اَلَمْ یَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ یُّمْنٰىۙ﴿37﴾

    کیا وہ منی کی ایک بوند نہ تھا جو ٹپکائی گئی تھی ؟
  38. ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰىۙ﴿38﴾

    پھر وہ لوتھڑا ہوگیا پھر اللہ نے اسے ٹھیک انسان بنادیا
  39. فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىؕ﴿39﴾

    پھر اس سے مرد اور عورت کی دو قسمیں بنادیں
  40. اَلَیْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یُّحْیَِۧ الْمَوْتٰى۠ع﴿40﴾

    کیا وہ اس بات پر قادر نہیں کہ پھر سے مردوں کو زندہ کردے ؟