96. Al-Alaqالعلق

The Clot · Meccan · 19 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الرحمٰن کیلانی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَۚ﴿1﴾

    اپنے پروردگار کے نام سے پڑھیے جس نے (ہر چیز کو) پیدا کیا
  2. خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍۚ﴿2﴾

    (اور) انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا
  3. اِقْرَاْ وَ رَبُّكَ الْاَكْرَمُۙ﴿3﴾

    پڑھیے اور آپ کا پروردگار بڑا کریم ہے
  4. الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِۙ﴿4﴾

    جس نے قلم کے ذریعہ علم سکھایا
  5. عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْؕ﴿5﴾

    انسان کو وہ کچھ سکھادیا جو وہ نہیں جانتا تھا۔
  6. كَلَّاۤ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَیَطْغٰۤىۙ﴿6﴾

    ہرگز ایسا نہیں چاہیے کہ انسان سرکشی کرنے لگتا ہے
  7. اَنْ رَّاٰهُ اسْتَغْنٰىؕ﴿7﴾

    اس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بےنیاز دیکھتا ہے
  8. اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجْعٰىؕ﴿8﴾

    یقینا (تجھے) اپنے پروردگار کی طرف لوٹنا ہے
  9. اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یَنْهٰىۙ﴿9﴾

    کیا تم نے اس شخص کو دیکھا منع کرتا ہے
  10. عَبْدًا اِذَا صَلّٰىؕ﴿10﴾

    جب بندہ نماز پڑھے۔
  11. اَرَءَیْتَ اِنْ كَانَ عَلَى الْهُدٰۤىۙ﴿11﴾

    ذرا سوچو تو، اگر وہ بندہ راہ راست پر ہو
  12. اَوْ اَمَرَ بِالتَّقْوٰىؕ﴿12﴾

    یا نافرمانی سے بچنے کا حکم دیتا ہو
  13. اَرَءَیْتَ اِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ﴿13﴾

    (اور) ذرا سوچو (وہ منع کرنے والا) اگر حق کو جھٹلاتا اور منہ موڑتا ہو
  14. اَلَمْ یَعْلَمْ بِاَنَّ اللّٰهَ یَرٰىؕ﴿14﴾

    تو کیا وہ یہ نہیں جانتا کہ اللہ تعالیٰ دیکھ رہا ہے
  15. كَلَّا لَئِنْ لَّمْ یَنْتَهِ١ۙ۬ لَنَسْفَعًۢا بِالنَّاصِیَةِۙ﴿15﴾

    ہرگز ایسا نہیں چاہیے کہ اگر وہ باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر اسے گھسیٹیں گے
  16. نَاصِیَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍۚ﴿16﴾

    وہ پیشانی جو جھوٹی اور خطاکار ہے
  17. فَلْیَدْعُ نَادِیَهٗۙ﴿17﴾

    سو وہ اپنے اہل مجلس کو بلالے
  18. سَنَدْعُ الزَّبَانِیَةَۙ﴿18﴾

    ہم عذاب کے فرشتوں کو بلائیں گے
  19. كَلَّا١ؕ لَا تُطِعْهُ وَ اسْجُدْ وَ اقْتَرِبْ۠۩۩ع﴿19﴾

    ہرگز ایسا نہیں چاہیے۔ آپ اس کی بات نہ مانئے اور سجدہ کرکے (اپنے پروردگار کا) قرب حاصل کیجئے