صحابۂ کرام ؓ کا دینِ اسلام کے لئے جان اور مال خرچ کرنا

(جنگ کی) رات میں دعا کرنا

حضرت علی ؓ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ جنگِ بدر کی اس رات میں نماز پڑھتے رہے اور یہ دعا فرماتے رہے: اے اللہ! اگر یہ جماعت ہلاک ہوگئی تو پھر تیری عبادت نہ ہوسکے گی۔ اور اس رات مسلمانوں پر بارش بھی ہوئی تھی (جس سے کافروں کی سخت زمین میں کیچڑ ہوگیا اور مسلمانوں کی ریتلی زمین جم گئی اور اس پر چلنا آسان ہوگیا )۔3 حضرت علی ؓ فرماتے ہیں کہ جس دن صبح کو جنگِ بدر ہوئی اس دن کی ساری رات آپ نے عبادت میں گزاری حالاں کہ آپ سفر کر کے آئے تھے اور آپ مسافر تھے۔ 1