صحابہ کرام ؓ کا اللہ کے راستے میں خرچ کرنا

حضرت عبد الرحمن بن ابی بکر صدیق ؓ کا مال واپس کرنا

حضرت عبد العزیز بن عمر بن عبد الرحمن بن عوف ؓکہتے ہیں: جب حضرت عبد الرحمن بن ابی بکر ؓ نے یزید بن معاویہ کی بیعت سے انکار کر دیا تو حضرت معاویہ ؓ نے ان کے پاس ایک لاکھ در ہم بھیجے۔ حضرت عبد الرحمن نے انھیں واپس کر دیا اور لینے سے انکار کر دیا اور فرمایا: میں اپنا دین دنیا کے بدلہ میں بیچ دوں؟ اور یہ کہہ کر مکّہ مکرّمہ چلے گئے اور وہیں ان کا انتقال ہوگیا۔1