صحابہ کرام ؓ کا مسلمانوں کے مال اور جان کا احترام کرنا
مسلمانوں کے راستہ سے تکلیف دہ چیز کو دور کر دینا
حضرت معاویہ بن قرّہ ؓکہتے ہیں: میں حضرت مَعقِل مُزَنیؓ کے ساتھ تھا، انھوں نے راستہ سے کوئی تکلیف دہ چیز ہٹائی۔ آگے جاکر مجھے بھی راستہ میںایک تکلیف دہ چیز نظر آئی میں جلدی سے اس کی طرف بڑھا تو انھوں نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! تم ایسا کیوں کر رہے ہو؟ میں نے کہا: آپ کو یہ کام کرتے ہوئے دیکھا تھا اس لیے میں بھی اس کام کو کرناچاہتا ہوں۔ انھوں نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! تم نے بہت اچھا کیا، میں نے نبی کریمﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو مسلمانوں کے راستہ سے کسی تکلیف دہ چیز کو ہٹائے گا اس کے لیے ایک نیکی لکھی جائے گی، اور جس کی ایک نیکی بھی (اللہ کے ہاں) قبول ہو گئی وہ جنت میں داخل ہوگا۔1