صحابہ کرام ؓ کا مسلمانوں کے مال اور جان کا احترام کرنا

مسلمان سے سچا وعدہ کرنا

حضرت ہارون بن رِیاب ؓکہتے ہیں کہ جب حضرت عبد اللہ بن عمروؓ کی وفات کا وقت قریب آیا تو فرمایا: فلاں آدمی کو تلاش کرو کیوںکہ میں نے اس سے اپنی بیٹی (کی شادی کرنے) کا ایک قسم کا وعدہ کیا تھا، میں نہیں چاہتا کہ اللہ سے میری ملاقات اس حال میں ہو کہ نفاق کی تین نشانیوں میں سے ایک نشانی یعنی وعدہ خلافی مجھ میں ہو، اس لیے میں آپ لوگوں کو اس بات پر گواہ بناتا ہوں کہ میںنے اپنی بیٹی کی اس سے شادی کر دی ہے۔1