صحابہ کرام ؓ کا ایمان

حضورﷺ اور آپ کے صحابۂ کرامؓ کس طرح علمِ الہٰی حاصل کرنے کا شوق رکھتے تھے

حضورﷺ اور آپ کے صحابۂ کرامؓکس طرح علمِ الٰہی حاصل کرنے کا شوق رکھتے تھے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دیتے تھے۔ اور علمِ الٰہی میں جو ایمان و عمل ہیں ان کو کس طرح خود سیکھتے اور دوسروں کو سکھاتے تھے، اور سفر و حضر، خوش حالی اور بد حالی ہر حال میں کس طر ح علمِ الٰہی کے سیکھنے سکھانے میں لگتے تھے۔ اور کس طرح مدینہ منورہ عَلٰی صَاحِبِہَا أَلْفُ أَلْفِ صَلَاۃٍ وَّتَحِیَّۃٍ میں آنے والے مہمانوں کو سکھانے کا اہتمام کرتے تھے۔ اور کس طرح علم، جہاد اور کمائی ان تینوں کاموں کو جمع کرتے تھے، اور مختلف شہروں میں علم پھیلانے کے لیے آدمیوں کوبھیجا کرتے تھے۔ اور کس طرح اپنے اندر ان صفات کے پیدا کرنے کا اہتمام کرتے تھے جن کی وجہ سے علم اﷲکے ہاں قبول ہوتا ہے۔