صحابہ کرام ؓ کا ایمان
جہاد اور علم کو جمع کرنا
حضرت ابو سعیدؓ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ غزوے میں جایا کرتے تھے، اور ایک دو آدمی حضورﷺ کی حدیثیں سننے اور یاد رکھنے کے لیے چھوڑ جاتے تھے۔ جب ہم غزوے سے واپس آتے تو وہ حضورﷺ کی بیان کردہ تمام حدیثیں ہمیں سنادیتے اور ان سے سننے کی بنیاد پر ہم حدیث آگے بیان کرتے وقت یوں کہہ دیتے کہ حضورﷺ نے فرمایا۔2