صحابہ کرام ؓ کا افراد کو انفرادی طور پر دعوت دینا
حضرت امِ سُلَیم ؓ کا انفرادی دعوت دینا
حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو طلحہ ؓ نے اِسلام لانے سے پہلے (میری والدہ ) حضرت اُمِّ سلیم ؓ کو نکاح کا پیغام دیا۔ انھوں نے کہا: اے ابو طلحہ !کیا تم نہیں جانتے ہو کہ تم جس خدا کی عبادت کرتے ہو وہ تو زمین سے اُگنے والا درخت ہے؟ انھوں نے کہا: ہاں۔ اُمِّ سلیم نے کہا: درخت کی عبادت کرتے ہوئے تمہیں شرم نہیں آتی۔ اگر تم مسلمان ہوجاؤ تو میں تم سے اِسلام کے علاوہ کسی قسم کے مہر کا مطالبہ نہیں کروں گی۔ انھوں نے کہا: اچھا! میں ذرا سوچ لوں اور چلے گئے، اور تھوڑی دیر کے بعد آکر کلمۂ شہادت أَشْہَدُ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہِ پڑھ لیا۔ تو حضرت اُمِّ سلیم نے کہا: اے انس! میرا نکاح ابو طلحہؓ سے کردو ۔ چناں چہ حضرت انس نے اُن کا نکاح کروادیا۔ 1