صحابہ کرام ؓ کے بیانات
نبی کریم ﷺ کا فجر سے مغرب تک بیان
حضرت ابوزید انصاری ؓ فرماتے ہیں: ایک دن حضورﷺ نے ہمیں صبح کی نماز پڑھائی اس کے بعد آپ نے ہم میں ظہر تک مسلسل بیان فرمایا۔ پھر منبرسے نیچے اتر کر ظہر کی نماز پڑھائی پھر عصر تک بیان فرمایا۔ پھر اتر کر عصر کی نماز پڑھائی پھر مغرب تک بیان فرمایا اور جو کچھ ہونے والاہے وہ سب ہم سے بیان فرمادیا۔ اب جسے حضورﷺ کی بتائی ہوئی یہ باتیں جتنی زیادہ یاد رہ گئیں وہ ہم میں اتنا زیادہ جاننے والاہے۔1