جنازے کا بیان
صبر کرنا ضروری ہے
مسلمان کو نازل شدہ تکلیف پر صبر کرنا چاہیے،ناراضی کا اظہار نہ کرے اور نہ ہی جزع وفزع کرے،اس لیے کہ اللہ جل مجدہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن پاک اور احادیث میں صبر کا حکم دیا ہے،ہاں بیمار سے اگر پوچھا جائے!کیا حال ہے۔تو یہ کہہ سکتا ہے کہ میں بیمار ہوں یا مجھے تکلیف ہے،بہرحال حمد وتعریف اللہ کے لیے ہے۔