جنازے کا بیان

قریب المرگ کو قبلہ رخ کرنا

جس پر موت کی علامات نمایاں ہو جائیں،اسے دائیں پہلو پر لٹانا اور منہ قبلے کی طرف کرنا چاہیے،اگر دائیں پہلو پر نہ لیٹ سکے تو پیٹھ پر لٹا دیں اور پاؤں قبلے کی طرف کردیں(اس طرح اس کا منہ قبلے کی طرف ہو جائے گا)